ابنا: پاکستان کے شہرڈیرہ اسماعیل خان کی جیل سے فرار ہونے والے 40 سے زائد قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق جیل سے فرار کر جانے والے 242 قیدیوں میں سے40 سے زائد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر حملے کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں سے جیلوں میں قید خطرناک قیدیوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ درایں اثنا ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر حملے کے بعد بلوچستان کی جیلوں میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں۔کوئٹہ میں محکمہ جیل خانہ جات بلوچستان کے ذرائع نے بتایا کہ صوبے کی 11جیلوں میں اس وقت 150سے زائد خطرناک قیدی سزا بھگت رہے ہیں جن میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے قیدی بھی شامل ہیں ۔ ادھر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے طاہر کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان جیسا حملہ کسی بھی جیل پر ہو سکتا ہے۔ اس لئے لاہور کی تمام جیلوں پر ایلیٹ کمانڈوز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے مختلف سکواڈ مرتب کئے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
30 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 447125
پاکستان کے شہرڈیرہ اسماعیل خان کی جیل سے فرار ہونے والے 40 سے زائد قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔